تحفظ ناموس رسالت ؐکے عنوان سے مشترکہ سیمینار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی جامع مسجد امام اعظم ابوحنیفہ واٹر سپلائی روڈ پر تمام مکاتب فکر، مذہبی و سیاسی جماعتوں، انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس، وکلاء، ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندگان کا تحفظ ناموس رسالت ؐکے عنوان سے مشترکہ سیمینار منعقد ہوا۔
جس میں ڈاکٹر فرزانہ باری کی جانب سے 295-C سے متعلق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے تحت جاری مبینہ بیان کی شدید مذمت کی گئی، سیمینار کی صدارت و سرپرستی چوہدری جہانگیر کمبوہ، چوہدری محمد خالد کمبوہ اور ایڈووکیٹ حافظ جہانزیب کمبوہ نے کی جبکہ نظامت مفتی عبدالصمد ساجد نے انجام دی، سیمینار میں قاری احمد علی ندیم، مفتی مرزا جنید اسلم، مفتی سید مطیع الرحمن شاہ، قاری ایوب صدیقی، عبدالرزاق ڈھلوں سمیت مختلف مذہبی، سیاسی، تاجر اور وکلاء رہنماؤں نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments