پراپرٹی دلوانے کا جھانسہ دے کر عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا
ملزم کو مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے ادا کئے ، بوگس چیک دیا جوڈس آنر ہوگیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پراپرٹی دلوانے کا جھانسہ دے کر شہری کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا،پولیس کے مطابق سروسز کالونی کے رہائشی شہری نے محمد حسن خان سے ایک پلاٹ کا سودا کیا اور ملزم کو مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے ادا کیے ، بعد ازاں پلاٹ دینے سے انکار پر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو ملزم نے مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے کا چیک جاری کیا، جو کہ متعلقہ بینک کی جانب سے بوگس قرار دیتے ہوئے ڈس آنر ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments