10 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 10 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی، والد کی درخواست پر دو افراد کے خلاف مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق کرن شہزادی 6 ستمبر کی شام کھیت میں گئی مگر کافی دیر تک واپس نہ آئی، تلاش کے دوران محمد فاروق اور ممتاز نامی افراد نے بچی کے والد کو بتایا کہ انہوں نے کچھ دیر قبل کرن شہزادی کو زاہد اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چاوے والا کی جانب جاتے دیکھا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments