سرگودھا یونیورسٹی صفِ اوّل کا ادارہ ، وائس چانسلر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ اساتذہ ،محققین اور انتظامیہ کی اعلیٰ کارکردگی کے باعث سرگودھا یونیورسٹی آج پاکستان کی صفِ اوّل کا تعلیمی ادارہ بن گیا ہے ۔
گزشتہ چار برسوں میں یونیورسٹی نے جو سنگِ میل عبور کئے ہیں وہ فقید المثال ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی کے سالانہ عشائیہ 2026سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سالانہ عشائیہ میںپروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور، یونیورسٹی ڈینز، رجسٹرار، کنٹرولر ، ٹریثرر، ڈائریکٹرز ،اساتذہ اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جو اساتذہ اور انتظامی افسران اپنے منصب کو پہچانتے ہوئے اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے ہیں ۔وہ نہ صرف اپنے ادارے کی پہچان ہوتے ہیں بلکہ وہ اپنے ملک وملت کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments