عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبو ت روڈ کارواں کا آغاز

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام  سالانہ تحفظ ختم نبو ت روڈ کارواں کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبو ت روڈ کارواں کا آغاز لکڑ منڈی سے ہوا۔

 جس کی قیادت سرپرست مفتی محمد شاہد مسعود ،امیر عالمی مجلس تحفۃ ختم نبوت مولانا نور محمد ہزاروی، قاری عبدالوحید، مولانا محمد خالد عابد نے کی، اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نور ہزاروی ، مفتی محمد شاہد مسعود، قاری عبدالوحید، مولانا محمد خالد، مولانا ثناء اﷲ ایوبی، قاری محمد اکرم سراجی، مولانا عبدالرشید، پروفیسر محمد عاصم اشتیاق ودیگر کا کہنا تھا کہ قادیانیت ایک بدترین فتنہ ہے ،یہ اسلام اور نبوت محمدی کے خلاف ایک بغاوت ہے۔ ، لہٰذا موجودہ دور کی صورتحال کو سامنے رکھ کر نئے سرے سے اپنی ترجیحات قائم کرنے اور مسلسل امت مسلمہ کو اس مسئلے سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...