گورنمنٹ ہائی سکول سیلواں میں بچوں اور بچیوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں فلاحی تنظیم ہمدرد ٹیم کی جانب سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لنگرے خیل نمبر 2 اور گورنمنٹ ہائی سکول سیلواں میں بچوں اور بچیوں میں کپڑے اور جوتے تقسیم کیے گئے۔
جبکہ سکولوں میں پودے بھی لگائے گئے ہمدرد ٹیم نے دیوارِ احساس کے لیے موصول ہونے والے عطیات میں سے بچیوں کے لیے 17 خوبصورت جوڑے اور جوتے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لنگرے خیل نمبر 2 کے انچارج قیصر آفتاب کے حوالے کیے ۔ اس موقع پر سکول میں شجرکاری بھی کی گئی اور بچوں میں شجرکاری کا شعور اجاگر کیا گیابعد ازاں گورنمنٹ ہائی سکول سیلواں میں سات بچوں میں کپڑے تقسیم کیے گئے۔ جبکہ سید رمضان، یاسر شاہ، سلطان اکبر اور ملک محبوب کو پودے پیش کیے گئے سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے ہمدرد ٹیم کی فلاحی کاوشوں، مخلصانہ خدمت اور بچوں سے محبت کو سراہا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments