مسلح شخص کا ساتھی سمیت گھر میں دھاوا، لڑکی پر تشدد کا الزام

مسلح شخص کا ساتھی سمیت گھر  میں دھاوا، لڑکی پر تشدد کا الزام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلح شخص کا ساتھی سمیت گھر میں دھاوا، لڑکی کو مبینہ طور پر گھسیٹ کر باہر لانے اور اہلخانہ پر تشدد کا الزام،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق انٹرمیڈیٹ بورڈ میں سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دینے والے ثناء اﷲ کی عدم موجودگی میں عثمان علی نامی شخص ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور مبینہ طور پر اسکی بیٹی نازیہ کے گریبان سے پکڑ کر اسے باہر لے جانے لگا، مزاحمت پر عثمان علی نے مذکورہ شخص کی اہلیہ اور دوسری بیٹیوں پر پسٹل تان لیا جبکہ دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر خواتین کو مکوں، تھپڑوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...