کوٹ مومن میں تیز رفتار گاڑی نہر میں جا گری، دو کم عمر لڑکیاں زخمی
کوٹ مومن میں تیز رفتار گاڑی نہر میں جا گری، دو کم عمر لڑکیاں زخمیابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں دو کم عمر لڑکیاں زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ مومن منتقل کر دیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق ڈسٹرکٹ کنٹرول روم سرگودھا کو دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر گاڑی کے نہر میں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی ہدایات پر ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئی۔لواحقین کے مطابق گاڑی شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی اور دوسری گاڑی کے ساتھ ریس کے دوران تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔ حادثے میں 15 سالہ صوبیہ دختر سکندر اور 12 سالہ مسکان دختر سکندر، سکنہ مڈھ موڑ زخمی ہوئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر دونوں زخمیوں کا طبی معائنہ کیا۔ صوبیہ کے بازوؤں اور ٹانگوں جبکہ مسکان کی ٹانگوں پر خراشیں آئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments