پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند ،علی ساول

 پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند ،علی ساول

پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند ،علی ساول انشا ﷲ اپنے اہداف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، میڈیا سے بات چیت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے ملک محمد علی ساول نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی خالق پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے نظریاتی ورثہ پر کاربند ہے اور انشا ﷲ اپنے اہداف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پارٹی سے نظریاتی وبستگی رکھنے والے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں جو اپنے شہید قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بیظیر بھٹو کے ویژن کے تحت جمہوریت کی خاطر قربانی دینا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں انشا اﷲ کسی طالع آزما سیاستدان کی جمہوریت پر شب خون مارنے کی جرات نہیں ہو گی ، ملک علی ساول نے کہاتاریخ گواہ ہے کہ اس نظریاتی پلیٹ فارم سے کسی بھی دور میں آمریت اور پر تشدد سیاست کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔ ہمارے قائدین نے ہر دورمریت میں قید و بند کی سعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے پائے استقلال میں ذرہ برابر بھی لرزش نہیں آنے دی، انہوں نے کہا کہ اس وقت دہشت گردی کے ناسور کے جڑوں سے اکھاڑنا اور وطن عزیزمیں پائیدار امن کا قیام ہماری ترجیحات ہیں ، انشا اﷲ ہماری جماعت ان اہداف کے حصول میں بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...