پو لیو مائیکرؤپلان کے تحت سو فیصد اہداف کی تکمیل کو یقینی بنایا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر

 پو لیو مائیکرؤپلان کے تحت سو فیصد اہداف  کی تکمیل کو یقینی بنایا جا ئے ،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عبا س کا ٹھیا نے کہا کہ چار روزہ انسدادِ پو لیو مہم کے دوران پو لیو مائیکرؤپلان کے تحت سو فیصد اہداف کی تکمیل کو یقینی بنایا جا ئے ۔

 انھوں نے کہا کہ پو لیو مہم کے دوران غفلت بر تنے والے عملے کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21ستمبرسے شروع ہو نیوالی چار روزہ پو لیو مہم کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ پولیو کے اجلاس کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو قومی فریضہ سمجھتے ہو ئے متعلقہ سٹیک ہو لڈرز اپنے فرائض منصبی پوری محنت اور ایمانداری سے سرانجام دیں تا کہ ملک سے اس موذی مرض کے مستقل بنیادوں پر خاتمہ کو یقینی بنا یا جا سکے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسرا ن کو پولیو مہم کی موئثر انداز میں مانیٹر نگ کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...