یوتھ گیمز میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

 یوتھ گیمز میں سکول، کالج اور  یونیورسٹی کی سطح پر کھیلوں کے مقابلہ  جات کا انعقاد کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے حوالے سے اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں متعلقہ افسران اور فوکل پرسنز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میانوالی محمد ممتاز خان نے ڈپٹی کمشنر کو یوتھ گیمز کی تیاریوں پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یوتھ گیمز میں سکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا، انھوں نے بتایا کہ کھیلوں کے ان مقابلہ جات میں سرکاری و نجی سکولز، دینی مدارس، سپیشل ایجوکیشن، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ حصہ لے سکیں گے ۔ لبہ کیلئے 25 ستمبر تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...