تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی خاتون پولیس اہلکار زخمی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈیوٹی ختم کرکے گھر جانے والی خاتون پولیس اہلکار کو وارث شاہ چوک پر تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔
خاتون اہلکار زخمی جبکہ الیکٹرک بائیک اور موبائل فون کو بھی نقصان پہنچا، تھانہ صدر میں بطور لیڈی وائرلیس آپریٹر تعینات معظمہ لیاقت گزشتہ شب رات ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد الیکٹرک بائیک پر وارث شاہ چوک پہنچی تو کچہری کی جانب سے آنے والی کار انتہائی تیز رفتاری سے زگ زیگ انداز میں آتی ہوئی اس سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں وہ سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی، کار سوار ٹکر مارنے کے بعد فرار ہوگیا، زخمی خاتون اہلکار کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments