بھیرہ میں انجمن فدایانِ رسول ؐ کے زیرِ اہتمام محفل میلادِ
بھیرہ(نامہ نگار)مرکزی جامع مسجد بگویہ بھیرہ میں انجمن فدایانِ رسول ﷺ کے زیرِ اہتمام محفل میلادِ مصطفیٰ ﷺ منعقد ہوئی۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے اسلاف بگویہ کے حقیقی جانشین، ولی عہد اور نائب امیر مجلس حزب الانصار صاحبزادہ آصف ابرار بگوی نے کہا کہ حضور نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ۔ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔ہمیں اپنی زندگیوں کو تعلیماتِ نبوی ﷺ کے مطابق ڈھالنے اور محبت، اخوت، رواداری اور اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے محفل میں علامہ حافظ انوار احمد نوری، پیر ابرار حیات شاہ، مفتی ملک غلام مرتضیٰ، رانا عبدالجبار، انجمن فدایانِ رسول ﷺ کے عہدیداران و اراکین سمیت بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ اس موقع پر نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت پناہ ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور حاضرین نے درود و سلام کی سعادت حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments