مقتول کے والد کو دن دہاڑے اغوا کرنے کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بیٹے کے قتل کیس کی پیروی سے روکنے کے لیے مبینہ طور پر مسلح افراد نے مقتول کے والد کو دن دہاڑے اغوا کرنے کی کوشش کی، مزاحمت اور راہگیروں کے جمع ہونے پر مسلح ملزمان فرار ہوگئے ۔
کوٹ مومن کے رہائشی محمد نواز نے پولیس کو بتایا کہ گھلا پور موٹر وے اوور فلائی کے قریب کار سواروں خالقداد اور تین نامعلوم مسلح افراد نے مبینہ طور پر رائفل کے زور پر قتل کی دھمکی دیتے ہوئے اسے موٹر سائیکل سے اتارا اور گھسیٹ کر کار میں ڈال کر لے جانے کی کوشش کی۔ تاہم راہگیروں کے جمع ہونے پر ملزمان اسے چھوڑ کر کار میں فرار ہوگئے ۔ متاثرہ شخص کے مطابق اس کے بیٹے امجد نواز گوندل کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوٹ مومن میں درج ہوا تھا جس میں خالقداد، اس کے بیٹے بابر علی سمیت دیگر افراد نامزد ہیں اور بابر علی اس مقدمے میں اشتہاری ہوچکا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments