ملزم لڑکی کو گھسیٹ کر گاڑی میں بٹھا کر فرار

 ملزم لڑکی کو گھسیٹ کر گاڑی میں بٹھا کر فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 15 سالہ لڑکی کو گھر میں زبردستی اغوا کرنے کا واقعہ، ملزمان لڑکی کو گھسیٹ کر گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے ۔

33 شمالی نہر کالونی میں گزشتہ شام ارشد، سیف، شرجیل، بلال، راہون اور دو نامعلوم افراد مبینہ طور پرگھر میں داخل ہوئے اور 15سالہ اقراء کو زبردستی پکڑ کر کار میں سوار کرنے کے لیے گھسیٹنے لگے ، لڑکی کے شور پر اہل محلہ موقع پر پہنچے تو ملزمان نے انہیں بھی مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ بعدازاں ملزمان لڑکی کو مبینہ طور پر زبردستی کار میں بٹھا کر لے گئے پولیس نے لڑکی کے والد محمد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔کے مغویہ کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...