کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالے میں جا گری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کوئینز روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نالے میں جا گری ،ریسکیو حکام کے مطابق کوئینز روڈ کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر نالے میں جاگری۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائی شروع کردی، ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا اور نالے میں گری کار کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments