سکیورٹی انتظامات مکمل نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھاگٹانوالہ کے انارکلی بازار میں زیورات کی دکان پر سیکیورٹی گارڈ تعینات نہ کرنا دکاندار کو مہنگا پڑ گیا۔
پولیس نے متعدد بار نوٹسز کے باوجود سیکیورٹی انتظامات مکمل نہ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرکے پنجاب سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق مین بازار میں سیکیورٹی انتظامات چیک کیے تو سلیمان گولڈ سمتھ پر کوئی سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا، دکان کے مالک ثوبان کو اس سے قبل متعدد بار نوٹسز کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس کے باوجود دکان پر سیکیورٹی گارڈ تعینات نہ کیا گیا، پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے دکاندار کو گرفتار کرلیا، جس کے خلاف دفعہ 14 پنجاب سیکیورٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments