رنگوں، اشکال اور فن کا ایسا خوبصورت امتزاج پیش
رنگوں، اشکال اور فن کا ایسا خوبصورت امتزاج پیشآرٹ اینڈ کرافٹ نمائش دیکھنے والوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خصوصی بچوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں، محنت اور تخلیقی سوچ سے رنگوں، اشکال اور فن کا ایسا خوبصورت امتزاج پیش کیا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش دیکھنے والوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ نمائش کا افتتاح ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ایم این اے ارم حامد حمید نے کیا۔ نمائش میں خصوصی بچوں کی جانب سے تیار کردہ خطاطی، مصوری، ڈرائنگ، آرٹ اینڈ کرافٹ، دستکاری اور دیگر تخلیقی فن پارے پیش کیے ۔ اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید اور سیپیشل ایجوکیشن کے دیگر افسران اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ایم این اے ارم حامد حمید نے نمائش میں موجود ہر فن پارے کو گہری دلچسپی سے دیکھا، بچوں سے ان کے فن پاروں کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی صلاحیتوں، محنت اور تخلیقی انداز کو کھلے دل سے سراہا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ خصوصی بچے کسی سے کم نہیں، انہیں صرف اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔ ان بچوں کے تیار کردہ فن پارے اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ مناسب تربیت، توجہ اور حوصلہ افزائی سے یہ بچے اپنی صلاحیتوں کو بہترین انداز میں سامنے لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں غیر نصابی اور تخلیقی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments