داؤدخیل میں گیس پریشر بھی کم ، خواتین کئی گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور
داؤدخیل میں گیس پریشر بھی کم ، خواتین کئی گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور سالن تیار ہوتا ہے نہ روٹی پکائی جا سکتی ہے ، کھانا تیار کرنے وقت گیس چلی جاتی
داؤدخیل(نماندہ دنیا)داؤدخیل شہر میں محکمہ سوئی گیس بھی محکمہ واپڈا کے نقش قدم پر چل پڑا سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع اور ساتھ ایک لاکھ آبادی کے شہر داؤدخیل کی عوام پر محکمہ گیس کا ظلم کے گیس پریشر بھی کم کر دیا گیا ۔سروے میں شہریوں یونس،اعظم۔شفائاللہ نے کہا کہ شام کے بعد گیس بحال کی جاتی ہے تو گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے جس پر نہ سالن تیار ہوتا ہے نہ روٹی پکائی جا سکتی ہے گھریلو خواتین کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور ہوتیں ہیں اور جو وقت پر کھانا کھانے والے افراد ہیں انہیں رات دیر سے کھانا ملتا ہے مین گیس لائن پر کچھ گزارہ ہو جاتا ہے جبکہ گلیوں میں چھوٹی گیس لائینوں پر پریشر نہ ہونے کی وجہ سے خواتین شدید مشکلات سے دو چار ہوتی ہیں حاجی امان اللہ،مطیع اللہ ،ذکائاللہ نے کہا کہ وہی محکمہ واپڈا کی جانب سے بجلی کی آنکھ مچولی بھی عوام کے لیے کسی اذیت سے کم نہیں گرمیوں میں دن میں لوڈ شیڈنگ۔رات کو تین گھنٹے بجلی بند ہوتی تھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہونے کے بعد اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ہے ورنہ گرمی اور لوڈشیڈنگ سے جینا حرام تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments