میانوالی کے ایک اور سپوت کا وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ
میانوالی کے ایک اور سپوت کا وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ خالد جٹ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید
کندیاں(نمائندہ دنیا)ضلع میانوالی کے ایک اور سپوت نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ چک نمبر 2 ڈی بی کے رہائشی نوجوان چوہدری خالد جٹ بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہوگئے شہید چوہدری خالد جٹ کی شہادت کی اطلاع آبائی علاقے میں پہنچنے پر فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور اہلِ علاقہ نے شہید کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیاشہید نے وطن کی حفاظت اور فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کرکے ملک و قوم کے لیے ایک عظیم مثال قائم کی اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے میانوالی کے سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اللہ تعالیٰ شہید چوہدری خالد جٹ کے درجات بلند فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments