پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ ٹریننگ
پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ ٹریننگ مقصد طبی ماہرین اور متعلقہ عملے ماؤں کی مؤثر کونسلنگ کی تربیت فراہم کرنا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سرگودہا کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ ٹریننگ دی کونسلر کے عنوان سے تربیتی ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا۔جس کا مقصد طبی ماہرین اور متعلقہ عملے کوماں کے دودھ کی اہمیت، ماؤں کی مؤثر کونسلنگ اور بچوں کی بہتر صحت و نشوونما کے حوالے سے تربیت فراہم کرنا تھا۔ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد ارشد نے کہا ماں کا دودھ بچے کی صحت اور بہترین نشونما کے لیے انتہائی اہم ہے اور تربیت یافتہ طبی عملے میں ماں کے دودھ کی اہمیت، اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ورکشاپ میں بچوں کی صحت، نشوونما اور مستقبل کے تحفظ میں اس کے کردار کے بارے میں بہتر انداز میں آگاہی فراہم کی گئی۔پروفیسر ڈاکٹر ربیعہ رحمان اور دیگر ڈاکٹر صاحبان نے ماؤں کے بریسٹ فیڈنگ کے حوالے سے مختلف سوالات کے جواب دیئے ۔پہلی نیشنل آگاہی ورکشاپ میں ڈاکٹر عائشہ فواد نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے اور ڈاکٹر سرور چوہدری،ڈاکٹر فیصل ندیم،ڑاکٹر افروزہ عباس،ڈاکٹر مصباح، کے علاوہ چائلڈسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، پوسٹ گریجویٹ زیر تربیت ڈاکٹرز، ہاؤس آفیسر، میڈیکل کے طلبہ وطالبات، پیرامیڈکس اور ماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments