ریلوے کا ماڑی انڈس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
ریلوے کا ماڑی انڈس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ریلوے کی اصل اراضی پر تجاوزات کسے صورت برداشت نہیں کریں گے ، وکیل
داودخیل(نماندہ دنیا)محکمہ ریلوے کی جانب سے ماڑی انڈس میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز ۔ اس سے قبل اہلیان ماڑی انڈس نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی دوکانیں اور گھر گرانے شروع کر دیے تھے تاکہ محکمہ ریلوے کی جانب سے تجاوزات آپریشن میں مشینیں گھر دوکانیں گرائیں گے تو نقصان ہو گا جس کے ڈر سے لوگوں نے خود اپنے گھر اور دوکانیں ریلوے حدود سے گرانی شروع کیں لیکن آپریشن کے روز محکمہ ریلوے کے ای این اور شہریوں کے درمیان مذاکرات کے بعد آپریشن روک دیا گیا ماڑی انڈس ریلوے تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا ۔۔ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ملک عرفان قاسم نے ای این ریلوے کو کیس ہسڑی اور قانونی پراسس سے تفصیلی آگاہ کیا۔جس پر افہام وتفہیم کے بعد کہا گیا کہ ریلوے کی اصل اراضی جو ہے اس پر تجاوزات کسے صورت برداشت نہیں کریں گے حکومت کی جانب سے سرکاری اراضی فوری واگزار کرنے کے احکامات ہیں لیکن شہریوں اور محکمہ ریلوے کے درمیان مشاورت کے بعد ۔ قانونی عمل مکمل کر کے اور ۔مکمل نشاندہی کے بعد ریلوے کے تجاوزات مکمل ختم کی جائیںاس موقع پر ریلوے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی اس موقع پر ماڑی انڈس کی۔سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔
قبل ازیں کچھ لوگوں نے آپریشن سے ایک دن قبل خود تجاوزات ختم کردیں تھیں تاکہ کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے واضح رہے کہ ماڑی انڈس میں محکمہ ریلوے سمیت دیگر بہت سے حکومتی اداروں کی سینکڑوں کنال پر قبضہ اور تجاوزات قائم ہیں اگر حکومت سخت اقدامات کرے تو حکومت کی بہت سی اراضی واگزار ہو سکے گی۔۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments