ستھرا پنجاب کے ایریا سپر وائزر کو نوکری سے بر خاست کر نے کا حکم

 ستھرا پنجاب کے ایریا سپر وائزر کو نوکری سے بر خاست کر نے کا حکم

ستھرا پنجاب کے ایریا سپر وائزر کو نوکری سے بر خاست کر نے کا حکم شہر کی تما م گلی، محلوں کی صفائی ستھرائی کویقینی بنا یاجا ئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا متعلقہ افسران کے ہمرا ہ میانوالی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ انھوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔وانڈھی گھنڈ والی میں صفائی کی ابتر صورتحال اور وہاں کے مکینوں کی شکایت پر ستھرا پنجاب حکام کو فوری طور پر ایریا سپر وائزر کو نوکری سے بر خاست کر نے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے ستھر اپنجاب حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی تما م گلی، محلوں کی صفائی ستھرائی کویقینی بنا یاجا ئے ۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو عملہ صفائی کی با قاعدگی سے ما نیٹر نگ کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ھیڈ کوارٹر عمر فاروق اور دیگر متعلقہ افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمرا ہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...