کمشنر کاایم ڈی کیٹ کیلئے قائم امتحانی مرکز کا دورہ

کمشنر کاایم ڈی کیٹ کیلئے قائم امتحانی مرکز کا دورہ

کمشنر کاایم ڈی کیٹ کیلئے قائم امتحانی مرکز کا دورہ امیدواروں کی آمد و رفت کو سہل بنانے کیلئے پلان یقینی بنایا جائے،انتظامات کا بھی جائزہ لیا

 سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری اور ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم کے ہمراہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں 20 ستمبر کو منعقد ہونے والے MDCAT-2026 کے لیے قائم امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹر احمد مغیث اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل بھی موجود تھے ۔کمشنر نے امتحانی مرکز کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے امیدواروں کے داخلے ، امتحانی ہالز، سکیورٹی انتظامات، پارکنگ، ٹریفک کنٹرول، صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے کمشنر کو امتحانی مرکز میں کیے گئے انتظامات اور سکیورٹی و ٹریفک پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ امتحان کے روز امیدواروں کی آمد و رفت کو سہل بنانے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ کا موثر پلان یقینی بنایا جائے جبکہ امتحانی مرکز کے اطراف غیر ضروری رش اور ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات پہلے سے مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مرکز میں داخلے سے لے کر امتحان کے اختتام تک امیدواروں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے ۔ سکیورٹی انتظامات کو مؤثر رکھنے کے ساتھ ساتھ بجلی، پانی، صفائی اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...