پٹرول مہنگا ،اشیائے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

پٹرول مہنگا ،اشیائے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر

پٹرول مہنگا ،اشیائے کی قیمتیں کنٹرول سے باہر موجودہ نرخوں پر اشیاء فروخت کرنا دکانداروں کے لیے ناممکن بنا دیا گیا، تاجر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور مہنگائی کے باوجود زمینی حقائق سے ہٹ کر اشیائے ضروریہ کے نرخ مقرر کرنے پر پرائس کنٹرول کمیٹی کی پالیسی پر شہریوں اور دکانداروں کا ردعمل سامنے آ گیا تاجروں کا کہنا ہے کہ دفاتر میں بیٹھ کر بنائی جانے والی ریٹ لسٹیں مارکیٹ کے حقیقی حالات سے مطابقت نہیں رکھتیں، موجودہ نرخوں پر اشیاء فروخت کرنا دکانداروں کے لیے عملاً ناممکن بنا دیا گیا ہے ۔ شہریوں اور دکانداروں شبیر، نذیر احمد، رحمت اﷲ، ذیشان، وقاص، قمر شہزاد، یوسف، نوشیر خان، جاوید، اسد اﷲ اور دیگر نے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ٹرانسپورٹیشن، ہول سیل اور دیگر اخراجات بڑھنے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی متاثر ہوئی ہیں، مگر پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نرخ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ، ان کا کہنا تھا کہ جب دکاندار کو منڈی سے ہی مہنگی چیز مل رہی ہو تو سرکاری نرخ سے بھی کم قیمت پر فروخت کرنے کا تقاضا کاروبار بند کرنے کے مترادف ہے ، شہریوں اور دکانداروں نے الزام عائد کیا کہ پرائس کنٹرول کے نام پر چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ اصل توجہ قیمتوں کے تعین کے بنیادی عوامل اور مارکیٹ کے حقیقی نرخوں پر ہونی چاہیے۔

 ، ان کے مطابق صرف گرفتاریوں، جرمانوں اور پکڑ دھکڑ کو کارکردگی قرار دینا مسئلے کا حل نہیں، بلکہ اس سے چھوٹے کاروباری طبقے میں بے چینی بڑھ رہی ہے ، تاجروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو دفاتر میں بیٹھ کر نرخ مقرر کرنے کے بجائے مارکیٹ، منڈیوں اور سپلائی چین کی حقیقی صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے اور تمام اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے قابلِ عمل ریٹ لسٹ جاری کرنی چاہیے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ زمینی حقائق سے متصادم نرخوں پر نظرثانی کرکے ایسا نظام بنایا جائے جس میں صارفین کو مناسب قیمت پر اشیاء دستیاب ہوں اور چھوٹے دکاندار بھی باعزت طریقے سے اپنا روزگار جاری رکھ سکیں، بصورت دیگر موجودہ پالیسیوں سے تاجروں اور انتظامیہ کے درمیان خلیج مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...