جائیدادوں کے نقشوں کی مصدقہ نقول دردِ سر بن گیا

جائیدادوں کے نقشوں کی مصدقہ نقول دردِ سر بن گیا

جائیدادوں کے نقشوں کی مصدقہ نقول دردِ سر بن گیاشہریوں کو نقول کے حصول کیلئے مبینہ طور پر غیرضروری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن کی ریکارڈ برانچ میں جائیدادوں کے منظور شدہ نقشوں کی مصدقہ نقول کے حصول کا عمل شہریوں کے لیے مبینہ طور پر دردِ سر بن گیا، ریکارڈ میں فائلیں اور نقشوں کا اندراج موجود ہونے کے باوجود شہریوں کو نقول کے حصول کے لیے بار بار دفاتر کے چکر لگانے اور مبینہ طور پر غیرضروری رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑنے کا انکشاف بھی ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی ریکارڈ برانچ میں شہریوں کی ملکیتی جائیدادوں کے منظور شدہ نقشوں کی مصدقہ نقول کے حصول کے لیے آنے والے سائلین کو مبینہ طور پر طویل انتظار، مختلف اعتراضات اور بار بار دفتر کے چکر لگانے کی شکایات کا سامنا ہے ، شہریوں کا کہنا کہ بعض جائیدادوں کی اصل فائلوں اور متعلقہ رجسٹروں میں منظور شدہ نقشوں کا ریکارڈ موجود ہونے کے باوجود انہیں بروقت مصدقہ نقول فراہم نہیں کی جاتیں، جس کے باعث شہریوں کو اپنے جائز کام کیلئے مبینہ طور پر ایجنٹوں کا سہارا لینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے ، قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست اور دیگر ضروری کارروائی مکمل کرنے کے باوجود بعض معاملات میں کام کو غیرضروری طور پر لٹکانے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں بعض شہریوں نے اضافی رقوم طلب کیے جانے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں،ریکارڈ کی عدم دستیابی، فائلوں میں ضروری دستاویزات نہ ملنے یا مختلف اعتراضات کی وجہ سے انہیں کئی کئی روز تک دفتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔، جس سے نہ صرف ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ جائیدادوں کی خرید و فروخت، تعمیراتی معاملات اور دیگر قانونی امور بھی متاثر ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...