ڈپٹی کمشنر اچانک فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے ، فائر ہائیڈرنٹس کے بارے میں بریفنگ

ڈپٹی کمشنر اچانک فیصل مسعود  ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے ، فائر  ہائیڈرنٹس کے بارے میں بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اچانک ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال (ڈی ایچ کیو) پہنچ گئے ۔

 جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کو موقع پر بلوا کر ہسپتال میں نصب فائر ہائیڈرنٹس کے بارے میں بریفنگ لی اور اپنی نگرانی میں ہائیڈرنٹس کی فعالیت چیک کروائی۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود گیس سلنڈرز کا بھی معائینہ کیا اور ان کی حفاظت، مناسب جگہ پر تنصیب اور محفوظ استعمال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا۔ مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...