بچی سے مبینہ زیادتی پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج

 بچی سے مبینہ زیادتی  پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج

کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں کھیتوں میں کام کاج کے لیے جانے والی 11 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق کندیاں کے نواحی علاقے کچہ میلے والی میں کھیتوں میں کام کاج کے لیے گھر سے باہر جانے والی 11 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے واقعے کی اطلاع ملنے پر متاثرہ بچی کے والد محمد اقبال کی مدعیت میں پڑوسی گل احمد کے خلاف تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیادرج مقدمے کے مطابق بچی کام کے سلسلے میں گھر سے نکلی تھی کہ مبینہ طور پر ملزم نے اسے اپنی درندگی کا نشانہ بنایانامزد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...