سیاسی اختلاف جمہوری نظام کا حصہ ،عدیل ارائیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنماء چوہدری عدیل ارائیں نے کہا ہے کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے قوم کو متحد ہو کر معاشی ترقی، روزگار کے مواقع، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی فلاح جیسے بنیادی مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔
سیاسی اختلاف جمہوری نظام کا حصہ ہے ، تاہم اختلاف رائے کو ایسے انداز میں نہیں بدلنا چاہیے جس سے ملکی معیشت، کاروباری سرگرمیوں اور عام شہریوں کی زندگی متاثر ہو۔جو عناصر ملک میں انتشار پیدا کرنے اور عوام کو باہم تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتے ۔ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ قومی معاملات کو محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، سیاسی تدبر اور باہمی مشاورت کے ذریعے آگے بڑھایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments