ضلع بھر کے پٹرول پمپس پر آگاہی کاؤنٹر قائم ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ پٹرول ریلیف پیکیج پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر کے پٹرول پمپس پر آگاہی کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔
جہاں ضلعی انتظامیہ اور پٹرول پمپ عملہ شہریوں کو ریلیف کے حصول اور رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کر رہا ہے ۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وزیراعظم کے پیٹرول ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم بھی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔کمشنر نے آگاہی کاؤنٹرز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی رہنمائی، رجسٹریشن کے عمل اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پٹرول پمپ انتظامیہ اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ اہل شہریوں کو ریلیف پیکیج کے طریقہ کار کے بارے میں مکمل اور درست معلومات فراہم کی جائیں اور رجسٹریشن کے عمل میں شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments