18 سالہ لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رشتہ دینے سے انکار پر نوجوان کا مبینہ طور پر گھر میں گھس کر 18 سالہ لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش، مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق للیانی کے رہائشی سیف اﷲ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شام سانول مبینہ طور پر زبردستی اس کے گھر میں داخل ہوا اور اہلخانہ سے بدتمیزی شروع کردی، ملزم نے اس کی بیٹی کوزبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی، مزاحمت پر ملزم نے اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں دیں اور گالیاں دیں، شور سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے اور مداخلت کرکے اہلخانہ کو ملزم سے بچایا، اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔، تاہم ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ واقعے کی وجہ یہ ہے کہ سانول اس کی بیٹی کا رشتہ مانگتا تھا تاہم اہلخانہ نے انکار کردیا ، جس کے بعد مبینہ طور پر ملزم نے گھر میں داخل ہوکر لڑکی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments