نظریہ پاکستان ہماری بقا کی ضمانت ، میاں بلال طارق

 نظریہ پاکستان ہماری بقا کی ضمانت ، میاں بلال طارق

نظریہ پاکستان ہماری بقا کی ضمانت ، میاں بلال طارق زندہ قوم اپنے نظریات کی جان سے زیادہ حفاظت کرتی ہیں

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان ہماری بقا کی ضمانت ہے ، زندہ قوم اپنے نظریات کی جان سے زیادہ حفاظت کرتی ہیں اس لئے ہمیں اپنے نظریات کے تحفظ اور ملکی سالمیت و استحکام کیلئے زذٓاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر انتہائی محنت سے کام کرنا ہو گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباو اجداد نے دو قومی نظریے کو بنیاد بنا کر آزادی کی جنگ لڑاور دنیا کے نقشے پر آزاد اور خود مختار اسلامی فلاحی ریاست پاکستان معرج وجود میں آئی، قیام پاکستان کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ یہاں کوئی ایسا اقدام نہ اٹھایا جائے جس کے باعث ہمیں اﷲ اور اس کے پیارے نبی کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے ، ضررت اس امر کی ہے کہ ہمارا جینا مرنا صرف اور صرف پاکستان کیلئے ہو، قومی مفادات کی خاطر ذاتی مفادات کو دل سے نکال دیا جائے ، ہم سب ملی اتحاد ، مساوت ، عدل دیانتداری اور ہمدردی کے جذبہ کے تحت کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے موجودہ ملکی حالت نظرتیہ پاکستان کی عکاسی نہیں کرتے منفرتیں اور کدوتیں عروج پر ہیں جن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وطن دشمن قوتیں ہماری نظریاتی بنیادوں پر حملے کر رہی ہیں ، ہمارا ملک جس نازک صورتحال سے دوچار ہے اس کا تقاضہ ہے کہ سیاسی و مذہبی اکابرین سمیت معاشرے کا ہر فرد سیاسی لسانی اور فروعی اختلافات بھلاکر ملکی سالمیت و استحکام کیلئے کام کرے اسی میں ہماری قومی بقا کا راز پوشیدہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...