پولیس افسران کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس افسران کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم گرفتارغلام عباس کو رشوت کی رقم پیش کرتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مقدمے کی تفتیش پر اثرانداز ہونے کے لیے پولیس افسران کو رشوت کی پیشکش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، بھلوال سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غلام عباس کو مبینہ طور پر رشوت کی رقم پیش کرتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقدمے میں من پسند نتائج حاصل کرنے اور تفتیشی عمل کو اپنے حق میں متاثر کرنے کے لیے پولیس افسران کو رقم بطور رشوت پیش کر رہا تھا، اطلاع ملنے پر ایس ایچ او بھلوال سٹی حسنات احمد اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کا کہنا ہے کہ پولیس کے نظام میں بدعنوانی، سفارش اور رشوت ستانی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔، قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments