سیکنڈ ایئر کا طالب علم گھر سے کالج جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ

سیکنڈ ایئر کا طالب علم گھر سے کالج  جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ

کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں 19 ایم ایل حافظ والا کا رہائشی 18 سالہ سیکنڈ ایئر کا طالب علم گھر سے کالج جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھانہ پپلاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حسن مہدی پنجاب کالج حافظ والا میں سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے وہ گھر سے کالج جانے کے لیے نکلا تاہم واپس گھر نہ پہنچا اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کی تلاش کی مگر کوئی سراغ نہ ملنے پر پولیس سے رجوع کیا۔پولیس نے اہلخانہ کی درخواست پر مقدمہ نمبر 399/26 درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...