کندیاں ریلوے کیرج اینڈ ویگن شاپ کے ایس اینڈ ایس فٹر ریٹائرڈ
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں ریلوے کیرج اینڈ ویگن شاپ کے ایس اینڈ ایس فٹر محمد اکرم اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر سیکنڈ لائن کیرج سے باعزت ریٹائرڈ ہوگئے ۔
ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر کیرج شاپ میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سیکنڈ لائن کیرج کے آفیسر قادر خان تھے تقریب میں محمد اکرم کی دستار بندی کی گئی جبکہ ریلوے پریم یونین کے صدر ملک مہتاب کندی، ارشد محمود، غلام شبیر سیالوی اور دیگر ملازمین نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے مقررین نے محمد اکرم کی طویل، بے داغ اور شاندار محکمانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے ایماندار اور تجربہ کار کاریگر محکمہ ریلوے کا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جائے گا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments