نیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت شہری علاقوں کی تزئین و آرائش کا کام شروع
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز کے نیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت شہری علاقوں کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہوتے ہی جڑواں شہروں خوشاب اور جوہرآ باد کو ملانیوالی دورویہ سڑک کے حسن میں نکھار پیدا کرنے کیلئے پہلے سے جاری ترقیاتی کام روک دیا گیا۔
ترقیاتی کام التوا میں جانے کے باعث اس دو رویہ سڑک کے پارٹیشن ایریا میں لگائے جانیوالے کھجور کے درخت عدم توجہی کے سبب سوکھ چکے ہیں جبکہ سڑک کو روشن رکھنے کیلئے نصب کئے گئے سٹریٹ لائیٹس کے پولز استعمال سے قبل ہی بوسیدہ ہو کر زمیں بوس ہو رہے ہیں ۔ تعمیراتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے تمام وسائل کا رخ بیوٹیفیکشن پروگرام کی جانب موڑ دیا اور الیکٹرک کنکشن اور لائٹوں سے محروم یہ پولز آج بھی اپنی کس مپرسی پر نوحہ کناں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments