پریس کلب بھاگٹانوالہ کا ماہانہ اجلاس، صحافتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر زور

پریس کلب بھاگٹانوالہ کا ماہانہ  اجلاس، صحافتی سرگرمیوں کو مزید  فعال بنانے پر زور

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)پریس کلب بھاگٹانوالہ کا ماہانہ اجلاس صدر پریس کلب ملک نذیر اعوان کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس کا آغاز حسبِ معمول تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔

 اجلاس میں پریس کلب کی صحافتی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے ، باہمی روابط کو مضبوط کرنے اور علاقے کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے تعمیراتی صحافت کے فروغ پر خصوصی زور دیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب کی سرگرمیوں میں مستقل مزاجی سے حصہ لینے والے ممبران کی حوصلہ افزائی جبکہ عرصہ دراز سے غیر حاضر ممبران کو بذریعہ نوٹس اپنی حاضری اور رکنیت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں غیر حاضر ممبران کی رکنیت ضابطے کے مطابق ختم کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔اجلاس کے اختتام پر حاضر ممبران کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...