مارکیٹ میں ضرورت پوری کرنے کے لیے وافر آٹا دستیاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وقار یوسف نے دنیا نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے اور مارکیٹ میں شہریوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے وافر مقدار میں آٹا دستیاب ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شاہ بہرام کی زیر نگرانی اوپن مارکیٹ کے لیے روزانہ تقریباً 87 میٹرک ٹن کا منظور شدہ کوٹہ مختص ہے ، جس کے تحت روزانہ مجموعی طور پر 10 کلو آٹے کے 6 ہزار 90 تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ آٹا شہر میں تقریباً 270 سے 280 دکانوں کے ذریعے صارفین تک پہنچایا جا رہا ہے ،سرکاری کوٹے کے علاوہ فلور ملز اپنے نجی گندم ذخائر سے بھی روزانہ 15 کلو آٹے کے 15 ہزار سے زائد تھیلے مارکیٹ میں فراہم کر رہی ہیں، جس سے اوپن مارکیٹ میں آٹے کی مجموعی دستیابی مزید بہتر ہو رہی ہے ،سرکاری کوٹے کے تحت فراہم کیے جانے والے 6 ہزار 90 دس کلو کے تھیلوں کے ساتھ فلور ملز کے نجی ذخائر سے آنے والا 15 کلو آٹا بھی مارکیٹ میں مسلسل سپلائی ہو رہا ہے ، اس لیے شہریوں کی طلب پوری کرنے کے لیے مناسب مقدار میں آٹا دستیاب ہے ،آٹے کی طلب و رسد کی صورتحال پر محکمہ خوراک کی جانب سے مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments