ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز خوشاب کا نورپور تھل کا اچانک دورہ
خوشاب(نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حسین لابر کی خصوصی ہدایات پر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز خوشاب زریاب ساجد کمبوہ نے ستھرا پنجاب ، میونسپل انتظامیہ اور دیگر اداروں کی کا رکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل نورپور تھل کا اچانک دورہ کی۔
ا اس دورں انہوں نے نور پور سٹی اور نواحی علاقوِں میں صحت و صفائی کی صورتحال بہتر بنائے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ستھرا پنجاب پروگرام کے ذمہ داران سے ویسٹ کلیکشن اور فیلڈ میں جاری صحت و صفا ئی کی دیگر سرگرمیوں بارے معلومات حاصل کیں ۔ جہاں پر انہوں نے متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیم کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ستھرا پنجاب کے ایس او پیز کے مطابق صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments