ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار

 ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ  ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار

شاہپور صدر (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل شاہپور میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں جیل حکام، ماہرینِ نفسیات، محکمہ تعلیم، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے افسران و فیلڈ افسران، صحافیوں اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ سیمینار میں ذہنی صحت کی اہمیت، ذہنی دباؤ، قیدیوں کی نفسیاتی بہبود، مثبت سوچ اور معاشرے میں دوبارہ باعزت زندگی گزارنے کے لیے قیدیوں کی اصلاح و تربیت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر ڈی آئی جی جیل خانہ جات سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل کا مقصد صرف سزا دینا نہیں بلکہ قیدیوں کی اصلاح، کردار سازی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...