معروف ماہر تعلیم پروفیسر سید قلب عباس شیرازی انتقال کر گئے

 معروف ماہر تعلیم پروفیسر سید قلب  عباس شیرازی انتقال کر گئے

بھیرہ(نامہ نگار) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھیرہ کے سابق پرنسپل اور معروف ماہر تعلیم پروفیسر سید قلب عباس شیرازی انتقال کر گئے ۔

ان کے انتقال کی خبر سے تعلیمی، سماجی اور عوامی حلقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم ایک باصلاحیت، شفیق اور قابل استاد کی حیثیت سے اپنے شاگردوں میں خاص مقام رکھتے تھے اور طویل عرصہ تک شعبہ تعلیم سے وابستہ رہے ۔مرحوم کی نماز جنازہ دربار فضل امام بھیرہ میں ادا کی گئی، جس میں اساتذہ، وکلاء، عوامی نمائندوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں، معززین علاقہ، عزیز و اقارب اور ان کے سینکڑوں شاگردوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی تدریسی و تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لیے مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی گئی۔مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج 9 اکتوبر بروز جمعہ دربار سفر سلطان میں صبح 10 بجے شروع اور 11 بجے دعا ہو گی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...