خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آبادمظفر گڑھ روڈ سے ملحقہ رمضان کالونی میں پولیس مقابلہ،خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار ۔
ملزم کی شناخت محمد عدنان ولد شہاب الدین کے نام سے ہوئی اور وہ خوشاب کا رہائشی بتایا جاتا ہے ، اس کے قبضہ سے خواتین سے چھینے گئے پر ، 4لاکھ روہے کی نقدی ، 30بور پسٹل اور دو کارتوس برآ،د ، ملزم عدنان کو پولیس کی حراست میں علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابقایس ایچ او سٹی جوہر آباد کو پولیس کی ہیلپ لائن پکار15سے اطلاع ملی کہ نرسری چوک جوہر آباد میں ایک موٹر سائیکل سوار راہزنی کی واردات کے بعد مظفر گڑھ روڈ پر فرار ہو رہا ہے مایس ایچ اوسٹی جوہر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کا تعاقب کیا تو ملزم پولیس گاڑی دیکھتے ہی رمضان کالونیء کی جانب مڑ گیا اور چلتے ہوئے موٹر سائیکل سے ہی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی ۔جس کی وجہ سے وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments