ڈی ایس پی بھلوال شاہد عنایت بھٹی اور ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود پُنوں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

ڈی ایس پی بھلوال شاہد عنایت بھٹی  اور ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود  پُنوں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کی جانب سے سرگودھا پولیس میں اہم انتظامی تبادلے اور تعیناتیاں کر دی گئیں۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی بھلوال شاہد عنایت بھٹی اور ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود پُنوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے ، جبکہ واحد بخش کو اے ایس پی بھلوال اور عبدالغفار کو اے ایس پی کوٹ مومن تعینات کر دیا گیا ہے ، دونوں افسران کی نئی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔، آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد نئے تعینات ہونے والے افسران اپنے متعلقہ عہدوں کا چارج سنبھالیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...