ْاراضی کے تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم ، 12افراد زخمی

 ْاراضی کے تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم ، 12افراد زخمی

ْاراضی کے تنازعہ پر دو گرپوں میں تصادم ، 12افراد زخمی شیخ گروپ قبضہ واپس لینے کیلئے پ،پہنچا تو فریقین کے مابین خونریز جنگ چھڑ گئی

خوشاب(نمائندہ دُنیا)مٹھہ ٹوانہ کے نواحی گاوں چک42ایم بی اراضی کے تنازعہ پر دو گرپوں میں مسلح تصادم ،فریقین کی اندھا دھند فائرنگ سے پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا ، دونوں گروپوں کے 12 افراد زخمی ہوگئے ، علاقہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گاوں کی سید برادری اور شیخ برادری کے مابین اراضی کی ملکیت کا تنازعہ تھا ، چند ماہ قبل محکمہ مال نے سید برادری کے ذکی شال کو متنازعہ اراضی کا مالک قراد دیتے ہوئے اراضی کا باقاعدہ قبضہ دلایا تھا۔شیخ گروپ کے مسلح افراد قبضہ واپس لینے کیلئے پہنچے تو فریقین کے مابین خونریز جنگ چھڑ گئی جس کے نتیجے میں شیخ گروپ کے 8افرادمحبوب احمدولدشہاب الدین،محمدرئیس ولدمحمدحنیف،محمدلطیف ولدبھاگ دین،سہیل احمدولد محمدلطیف،محمدحنیف ولدبھاگ دین،منظورعلی ولدشہاب الدین اورمحمدریاض ولدمحمدخان، عمر شریف احمدولدمحمدلطیف،محمدحنیف ولدبھاگ دین، منظورعلی ولدشہاب الدین محمدریاض ولدمحمدخان شاہی اور،عمرشریف ولدمحمدشریف سندھی جبکہ سید گروپ کے 4افراد محمدسلیم ولدمحمداسمعیل ارائیں، محمدافضل ولدفضل محمد،اصغرعلی ولدنیک محمد،سیدمحمدذکی ولدسیداخترحسین بخاری زخمی ہوئے ۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی مٹھہ ٹوانہ پولیس ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایکی زخمی محبوب احمد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والکے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...