کاروباری سہولیات آن لائن فراہم کی جا رہی ،کمشنر سرگودھا
کاروباری سہولیات آن لائن فراہم کی جا رہی ،کمشنر سرگودھا 6 ارب کی لاگت سے جاری سیوریج، ڈرین، سٹریٹ لائٹس کا موقع پر جا کر معائنہ
بھلوال (نمائندہ دنیا) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے ۔ ای بز کے ذریعے سو سے زائد کاروباری سہولیات آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے تاجروں کو مختلف این او سیز اور دیگر اجازت ناموں کے حصول کے لیے مختلف محکموں کے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے دورہ بھلوال کے موقع پر تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بالخصوص تاجر برادری کو ای بز کے ذریعے دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا جائے۔
تاکہ وہ ان سہولیات سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔ قبل ازیں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری کے ہمراہ بھلوال میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تقریباً 6 ارب روپے کی لاگت سے جاری سیوریج، ڈرین، سٹریٹ لائٹس اور بارشی پانی کی نکاسی کے منصوبوں کا موقع پر جا کر معائینہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments