سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنا دیا
سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنا دیا تمام پختہ تجاوزات بلڈوز کر کے تعمیراتی ملبہ بحق سرکار ضبط کر کے نوٹس بورڈ نصب
سلانوالی(نمائندہ دنیا)محلہ سلطان ٹاؤن کے مقام پر با اثر شخص کی کروڑوں روپے کی سرکاری ملکیتی اراضی پر پختہ تعمیرات کر کے قبضہ کی کوشش کو شہریوں نے ناکام بنا دیا شہریوں کی شکایات پر سرکاری اداروں کا بروقت ایکشن تمام پختہ تجاوزات بلڈوز کر کے تعمیراتی ملبہ بحق سرکار ضبط کر کے مذکورہ مقام پر نوٹس بورڈ نصب کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق محلہ سلطان ٹاؤن سلانوالی بحد رقبہ چک نمبر 130 شمالی کے قریب اور سلانوالی فاروقہ روڈ کے قریب کروڑوں روپے مالیت کا تقریبا 15 کنال کمرشل اور رہائشی رقبہ پڑا ہوا ہے اور یہاں رقبہ کبھی ایک نجی بینک کمرشل کواپریٹو کی ملکیت تھا مذکورہ نجی بینک نے اس رقبہ پر ایک رہائشی ٹاؤن بنانا چاہا تھا اور رہائشی ٹاؤن کے نام پر لوگوں کو سبز باغ دکھا کر تقریبا 42 سال قبل لاکھوں روپے کا فراڈ کیا تھا انہی دنوں کمرشل کواپریٹو بینک دیوالیہ ہو گیا اور پنجاب میں قائم تمام برانچیں بند ہو گئی عوامی شکایات پر حکومتی احتسابی ادارے نے مذکورہ رقبہ کی خرید و فروخت پر پابندی لگاتے ہوئے رقبہ کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments