خستہ حال سڑک نے شہریوں اور کسانوں کی مشکلات بڑھا دیں
خستہ حال سڑک نے شہریوں اور کسانوں کی مشکلات بڑھا دیںمنٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہونے سے روزمرہ آمدورفت شدید متاثر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شاہ نکڈر روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، خستہ حال سڑک نے شہریوں اور کسانوں کی مشکلات بڑھا دیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہونے سے روزمرہ آمدورفت شدید متاثر جبکہ کسانوں کو زرعی اجناس منڈیوں تک پہنچانے میں بھی دشواری کا سامنا ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق سڑک جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث گاڑیوں کی رفتار متاثر اور سفر میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران سڑک سمیت بنیادی مسائل حل کرنے کے وعدے کیے جاتے ہیں لیکن عملی اقدامات نہ ہونے کے باعث مسئلہ بدستور برقرار ہے ، شہریوں اور کسانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ نکڈر روڈ کی خستہ حالی کا فوری نوٹس لے کر تعمیر و مرمت کا کام شروع کرایا جائے تاکہ آمدورفت بحال اور کسانوں کو اپنی فصلیں بروقت منڈیوں تک پہنچانے میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments