مرکزی عید گاہ میں 39ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
مرکزی عید گاہ میں 39ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد عقیدہ ختم نبوت اثاثہِ ایمان ،کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مقررین
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیرِ اہتمام مرکزی عید گاہ میں عظیم الشان 39 ویں سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائکرام، مشائخ عظام، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور ہزاروں کی کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی، کانفرنس سے جید علمائکرام اور مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا وہ مشترکہ اور مایہ ناز اثاثہِ ایمان ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر مولانا عزیز احمد نائب امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان، حضرت مولانا مفتی محمد حسن، مولانا اﷲ وسایا، حافظ حمد اﷲ، قاضی احسان احمد، مفتی عاطف حنفی، میاں اجمل قادری، مولانا عزیز الرحمان ثانی و دیگر علمائکرام نے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت اور تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین کے ایمان کو تازہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments