حملے کو تین سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی
حملے کو تین سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کا غزہ سے اظہار یکجہتی فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام اور اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ، کانفرنس سے خطاب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) غزہ پر حملے کو تین سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کا اہل غزہ سے اظہار یکجہتی ، گل والا چوک میں فلسطین کانفرنس کا انعقاد ، کانفرنس میں شرکائکی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر شرکائنے فلسطین کے حق میں لکھے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ، جن کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام اور اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے ، جبکہ میاں اویس قاسم تلہ امیر جماعت اسلامی ضلع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کر دی گئی ہے عالم اسلام کی خاموشی باعث شرم ہے ۔
امریکہ اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ نے امت مسلمہ کے لئے دنیا بھر میں زمین تنگ کرنی کوششیں شروع کردی ہیں اور امت کے نام نہاد راہنما اس بہت بڑے خطرے کو بلکل بھی محسوس نہیں کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی تین سال سے غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ کو ان مظالم پر اسرائیل اور امریکہ کا محاسبہ کرنا چاہیے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سرگودھا ڈاکٹر طاہر فاروق، اسامہ اعجاز، غلام مصطفی طاہر، اصغر پرویز چیمہ اور علی عبدالرحمن تلہ نے بھی خطاب کیا۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی بھی بڑی تعداد کانفرنس میں موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments