چھت پھاڑ کر 1 لاکھ 83 ہزار کے موبائل فونز اور ہینڈ فری چوری

 چھت پھاڑ کر 1 لاکھ 83 ہزار کے موبائل فونز اور ہینڈ فری چوری

چھت پھاڑ کر 1 لاکھ 83 ہزار کے موبائل فونز اور ہینڈ فری چوری صبح جب دکان کھولی تو دیکھا کہ دکان کی چھت میں نقب زنی کی گئی ، سامان غائب

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی کے نواحی قصبہ سوبھاگہ کے بازار میں موبائل فونز کی دکان میں چوری کی واردات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں دکان کی چھت پھاڑ کر 1 لاکھ 83 ہزار روپے مالیت کے موبائل فونز اور ہینڈ فری چوری کر کے لے گئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ دکاندار کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔قصبہ شاہ نکڈر کے نواحی چک نمبر 173 شمالی کے رہائشی عبدالقیوم ولد محمد اسلم نے لاری اڈا قصبہ سوبھاگہ کے بازار میں موبائل فونز کی دکان بنائی ہوئی ہے گزشتہ روز میں دکان بند کر کے گھر جا کر سو گیا صبح جب دکان کھولی تو دیکھا کہ دکان کی چھت میں نقب زنی کی ہوئی ہے سامان کی پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ 7 عدد ٹچ موبائل مالیت ایک لاکھ روپے 33 عدد موبائل بٹنوں والے مالیت 80 ہزار روپے اور 15 ہینڈ فری مالیت 3 ہزار روپے کل مالیت ایک لاکھ 83 ہزار روپے کا سامان غائب پایا جنہیں نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے متاثرہ دکاندار عبدالقیوم کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف زیر دفعہ 380،457 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...